اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "مہدی ہنردوست" نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر "ندیم بابر" سے ملاقات کی.
اس موقع پر انہوں نے پاک ایران تجارتی اور اقتصادی تعاون کی توسیع کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا.
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہئے کہ تیل اور گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں جس کی مدد سے باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے.
انہوں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے مشترکہ کاوشوں کو بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا.
اس ملاقات میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر نے ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کا خیرمقدم کیا.
ندیم بابر نے مزید کہا کہ توانائی کے حوالے سے مشترکہ منصوبوں کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲